زخم آشنائی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - دوستی کی ضرب، محبت میں اٹھائی جانے والی اذیت یا تکلیف۔  کم نگاہ دیکھیں گے زخم آشنائی کیا روح کے تعلق تک جسم کی رسائی کیا      ( ١٩٧٩ء، زخم ہنر، ١٤٢ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زخم' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر 'آشنا' لگا کر 'ئی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب اضافی 'زخم آشنائی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٩ء کو "زخم ہنر" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر